Tag Archives: NEO TV

حنیف عباسی نے عمر قید کی سزا کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

حنیف عباسی نے عدالت سے درخواست کی کہ عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا معطل کر کے ضمانت پر رہا کیا جائے۔ حنیف عباسی کے وکیل سینئر قانون دان اعظم نذیر تارڑ نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے روبرو دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ انہوں نے پہلے راولپنڈی بنچ میں سزا کو چیلنج کیا تھا تاہم وہاں کے ججز نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی جس کے بعد اب تک کوئی نیا بنچ نہیں آیا۔

مزید پڑھیں »

اعظم سواتی کا بطور وفاقی وزیراستعفیٰ ایک ماہ بعد منظور، نوٹی فکیشن جاری

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیراعظم سواتی کا استعفیٰ ایک ماہ بعد منظور کرلیا گیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وزیر اعظم سواتی کا استعفیٰ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے منظور کیا، صدر پاکستان نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر اعظم سواتی کا استعفیٰ …

مزید پڑھیں »

قائدِ حزبِ اختلاف نیب میں آسکتے ہیں تو وزیراعظم بھی قانون سے بالاتر نہیں، چیئرمین نیب

لاہور: چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ اگر قائد قائد حزب اختلاف نیب کاسامنا کرسکتاہے تو قائد حزب اقتدار کو بھی کوئی ایسااستحقاق حاصل نہیں کہ وہ نیب کاسامنا نہ کریں۔ لاہورمیں نیب ہیڈ کوارٹر کے دورے کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا …

مزید پڑھیں »

آمدن سے زائد اثاثے بنانےپرعاصمہ عالمگیر اور ان کے شوہر پر فرد جرم عائد

پشاور: کرپشن اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں سابق وفاقی وزیراورپی پی رہنما عاصمہ عالمگیر اور ان کے شوہر ارباب عالمگیرپرفرد جرم عائد کردی گئی۔ آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور کرپشن کے کیس میں دونوں میاں بیوی سابق وفاقی وزرا عاصمہ عالمگیر اورارباب عالمگیر احتساب عدالت میں …

مزید پڑھیں »

اصغر خان عملدرآمد کیس؛ لواحقین کی کیس منطقی انجام تک پہنچانے کی استدعا

اسلام آباد: تحریک استقلال کے سربراہ اصغر خان مرحوم کے لوحقین نے ایف آئی اے کی جانب سے اصغر خان کیس کی انکوائری ختم کرنے کی سفارش کو مسترد کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ کیس بند نہیں ہونا چاہیے۔ اصغر خان مرحوم کے لواحقین نے سلمان اکرم راجا ایڈووکیٹ کی وساطت …

مزید پڑھیں »

پمزکے ڈاکٹروں کا سب جیل میں شہبازشریف کا طبی معائنہ

اسلام آباد: پمز کے ڈاکٹروں نے سب جیل میں شہباز شریف کے طبی معائنے کے بعد ان کی ادویات میں ردوبدل کیا۔ پمزاسپتال کے ڈاکٹروں نے سب جیل میں شہبازشریف کی کمردرد میں کمی واقع نہ ہونے پردوبارہ معائنہ کیا اوران کی ادویات میں بھی ردوبدل کرتے ہوئے فزیوتھراپی جاری رکھنے …

مزید پڑھیں »

سپریم کورٹ نے راؤ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد کر دی

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے راؤ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد کر دی۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست …

مزید پڑھیں »

گیس بحران؛ وزیر اعلیٰ سندھ کا مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گیس بحران پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔ سندھ اسمبلی میں اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گیس معاملے پر مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے لیے وفاق کو خط لکھوں گا، پوری …

مزید پڑھیں »

کابینہ نےبلاول بھٹواور وزیراعلی سندھ کا نام ای سی ایل سےنکالنےکا فیصلہ موخرکردیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی سندھ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ موخر کردیا۔   وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس ہوا میں جس میں 26 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں منی لانڈرنگ کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ …

مزید پڑھیں »

سپریم کورٹ نے ایک بار پھر نجی اسکولوں کے مالکان کو طلب کر لیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایک بار پھر 5 ہزار روپے ماہانہ سے زائد فیس والے نجی اسکولوں کو فیس میں 20 فیصد کمی کرنے کا حکم دیدیا۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے نجی اسکولوں کی فیسوں کے …

مزید پڑھیں »