Tag Archives: Rajab

وزیراعظم عمران خان پہلے سرکاری دورے پرسعودی عرب روانہ

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان پہلے سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم عمران خان دوروزہ سرکاری دورے پرسعود ی عرب روانہ ہوگئے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرخزانہ اسد عمر، وزیراطلاعات فواد چوہدری، سیکرٹری امورخارجہ تہمینہ جنجوعہ اورمشیربرائے تجارت عبدالرزاق داؤد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم سعودی فرمانروا شاہ سلمان …

مزید پڑھیں »

عامرخان نے امیتابھ بچن کو سب سے بڑا ’’ٹھگ‘‘ قراردیدیا

ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے امیتابھ بچن کو سب سے بڑا ٹھگ قرار دیدیا ہے۔ عامر خان نے طویل انتظار کے بعد بالآخر فلم ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا، فلم کا ٹیزر انگریزی فلم’’پائرٹس آف دی کیریبئن‘‘سے ملتا جلتا ہے جہاں امیتابھ بچن ایک …

مزید پڑھیں »

شام ميں روس کا فوجی طیارہ تباہ، 15 اہلکار ہلاک

دمشق:  شام میں روسی فوجی طیارہ تباہ ہونے کے نتیجے میں 15 اہلکارہلاک ہوگئے جب کہ روس نے طیارہ تباہ کرنے کا الزام اسرائیل پر عائد کردیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں روسی طیارہ بحيرہ روم کی ساحلی پٹی سے 35 کلوميٹر دور رڈار سے غائب ہو گيا …

مزید پڑھیں »

پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس کینیڈا میں لاپتہ ہوگئی

لاہور: قومی ایئر لائن پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس فریحہ مختار کینیڈا جاکر لاپتہ ہوگئی۔ پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس فریحہ مختار کینیڈا جاکر لاپتہ ہوگئی۔ فریحہ مختار پر کرنسی اور قیمتی موبائل فونز اسمگل کرنے کا الزام تھا، جس کے باعث اسے 2015 میں معطل کیا گیا تھا۔ …

مزید پڑھیں »

این آراو کیس؛ آصف زرداری نے سپریم کورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا

 اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ کا 29 اگست کا فیصلہ چیلنج کردیا ہے۔ این آر او کیس میں سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے سپریم کورٹ کا 29 اگست کا فیصلہ چیلنج کرتے ہوئے نظرثانی درخواست دائر کردی ہے، نظر ثانی …

مزید پڑھیں »

امریکا نے چینی مصنوعات پر200 ارب ڈالرکے نئے ٹیکس عائد کردیئے

واشنگٹن: امریکا نے چینی مصنوعات پر200 ارب ڈالر کے نئے ٹیکس عائد کردیئے جو رواں برس کے دوران چینی مصنوعات پرتیسرا ٹیرف ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا نے چینی مصنوعات پر200 ارب ڈالرکے نئے ٹیکس عائد کردیئے، ٹیکس 5000 سے زائد اشیا پرنافذ کیے گئے ہیں جواب تک لگائے جانے …

مزید پڑھیں »

پاکستان میں پیدا ہونے والے پناہ گزین بچوں کو شہریت کا حق ہے، وزیراعظم

اسلا م آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں پیدا ہونے والے پناہ گزیں بچوں کو پاکستانی شہری ہونے کا حق حاصل ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بچے جہاں پیدا ہوتے ہیں وہ اسی ملک کے شہری کہلاتے ہیں اور یہ …

مزید پڑھیں »

سندھ بھر کے 74 جعلی اخبارات کی رجسٹریشن منسوخ

کراچی: محکمہ اطلاعات سندھ میں رجسٹرڈ 74 جعلی اخبارات کی رجسٹریشن کی منسوخی کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ محکمہ اطلاعات سندھ میں رجسٹرڈ 74 جعلی اخبارات کی رجسٹریشن کی منسوخی کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں، مذکورہ اخبارات کی ڈکلئریشن منسوخی کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں جس کے …

مزید پڑھیں »

وزیراعظم ہاؤس کی 62 گاڑیاں 18 کروڑ میں نیلام، 40 باقی

اسلام آباد: حکومت کی کفایت شعاری مہم کے تحت وزیراعظم ہاؤس کی 62 گاڑیاں 18 کروڑ میں نیلام ہوگئیں جب کہ 40 گاڑیاں رہ گئیں۔ وزیر اعظم آفس میں جاری نیلامی میں 102 گاڑیوں میں سے 62 گاڑیاں فروخت ہوگئیں جب کہ 40 گاڑیاں نیلام نہ ہوسکیں۔ نیلامی کمیٹی کے مطابق 27 …

مزید پڑھیں »