اتوار , 28 فروری 2021

لاہور : محفل نعت کے دوران سٹیج کے ٹوٹنے سے نامور نعت خواں شدید زخمی

انجمن تاجران شمالی لاہور کی محفل میلاد میں لوگوں کی کثرت کی وجہ سے اسٹیج زمین بوس۔۔۔ اہم شخصیات سٹیج پر تشریف فرما تھیں۔ پاکستان کے نامور نعت خواں شھباز قمر فریدی اس وقت نعت پڑھ رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق 500 سے زائد افراد اسٹیج پر چڑھ گئے جس کی وجہ سے اسٹیج زمین بوس ہوگیا۔ اسٹیج دس فٹ بلندی پر بنایا گیا تھا۔ انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کسی بھی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تمام لوگ خیریت سے ہیں۔پروگرام آخری مراحل میں تھا اور کچھ دیر بعد 35 عمروں کی تقسیم بزریعہ قرعہ اندازی کا عمل شروع ہونے والا تھا جسے اب اس واقعہ کے بعد ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اگلی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جاۓ گا

جواب دیں