بدھ , 12 اگست 2020

رابی پیرزادہ اور سمارا چوہدری کے بعد ایک اور نامور پاکستانی اداکارہ کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ۔۔

اداکارہ لائبہ نے بھی انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ دنوں اور جیولری کے شوٹس کے دوران ایک فوٹو گرافر نے خفیہ طور ان کی ایسی نا مناسب تصاویر بنائیں ہیں اور اب کچھ دن قبل اس نے مجھے اور میرے کچھ جاننے والوں کو یہ تصاویر بھیج کر ان سے پیسے بٹورے، میرے انکار پر اس نے دھماکایا ہے
کہ وہ یہ تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردے گا۔ لائبہ خان کا کہنا ہے کہ اس نے بتایا ہے کہ اس کے پاس بہت ساری ماڈلز کی ایسی تصاویر موجود ہیں ان میں سے کچھ اسے رقم دے رہی ہیں اس لئے تم بھی دو ورنہ تصاویر لیک کردی جائیں گی۔لائبہ خان کا کہنا ہے کہ وہ جلد فوٹو گرافر کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم میں جارہی ہیں۔ تاکہ اسے گرفتار کرکے اس سے مجھ سمیت دوسری ماڈلز لڑکیوں کا ڈیٹا بھی قبضے میں لے لیا جائے تاکہ اسے سزا ملے گی تو دوسرے فوٹو گرافرز خود بخود ایسی حرکتوں سے باز آجائیں گے۔لائبہ خان نے مزید کہا کہ ماڈلز کو بھی ان فوٹو گرافرز سے شوٹ کرواتے وقت اپنی آنکھیں کھلی رکھنی چاہیئں اور کیمرہ کی موجودگی میں ڈریس تبدیل کرنے سے پرہیز کریں اور جہاں ڈریس تبدیل کریں وہاں کیمرے کی غیر موجودگی یقینی ہونی چاہیے وگرنہ وہ ان ناعاقبت اندیش لوگوں میں پھنس کر اپنا کیرئیر تباہ کروا بیٹھیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے