ہفتہ , 19 ستمبر 2020

پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی میچ کے شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری

پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی میچ کے شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری۔ انتظامیہ نے بارش کے نذر ہونے والے میچ کی ٹکٹس ریفنڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کی ٹکٹ فیس واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شائقین کرکٹ کورئیر سنٹرز پر ٹکٹس واپس کر سکیں گے۔قذافی سٹیڈیم کے اطراف میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی وجہ سے پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ منسوخ کردیا گیا ہے۔
جس وجہ سے شائقین کرکٹ سٹیڈیم سے واپس گھر جانا شروع ہو گئے ہیں۔یاد رہے کہ بارش کے سبب میچ کو کچھ دیر کے لئے منسوخ کر دیا گیا تھا۔ پاکستان کو سیریز میں 0-2 سے برتری حاصل تھی۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹی ٹونٹی میں5 اور دوسرے میں 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے