ہفتہ , 19 ستمبر 2020

پاکستان کی معروف اداکارہ کو دوستوں نے زیادتی کے بعد چھت سےنیچے پھینک کر قتل کر دیا

پاکستان کی معروف اداکارہ کو دوستوں نے زیادتی کے بعد چھت سےنیچے پھینک کر قتل کر دیا ۔۔۔ چوہنگ میں ہوٹل کی چھت سے گرنے والی دوشیزہ اداکارہ نکلی،جسے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فلیٹ سے نیچے پھینک دیا گیا۔اسٹیج اداکارہ رابعہ کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔نیا اخبار کی رپورٹ کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں جاں بحق ہونے والی لڑکی کی موت معمہ بن گئی ہے۔پولیس کی جانب سے درج کی گئی خودکشی کی ایف آئی آر ورثا نے مسترد کرتے ہوئے واقعہ کو قتل قرار دے دیا ہے۔
کمپنی کی ملازمہ نے بتایا کہ اسٹیج اداکارہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی تھی جس کے بعد اُسے چھت سے گرایا گیا،واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کے لیے اداکارہ کی لاش چھت سے گرائی گئی۔ورثا نے الزام عائد کرتے ہوئے متعلقہ پولیس اور ہوٹل انتظامیہ کو ذمہ دار قرار دے دیا ہے، یہ واقعہ 4 روز قبل پیش آیا تھا جب چوہنگ کے علاقہ ڈیو بس اڈا کے قریب واقعے ایک ہوٹل میں سے رابعہ نامی لڑکی کی نعش برآمد ہوئی تھی جو کہ پرانی انارکلی کی رہائشی بتائی جاتی ہے۔ ابتدا میں واقعے کو خودکشی کا رنگ دے دیا گیا تھا۔تاہم اہلخانہ نے اسے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بیٹی کو قتل کیا گیا،انہوں نے مزید بتایا کہ رابعہ اسٹیج ڈراموں میں کام کرتی تھی،وہ ماڈلنگ بھی کرتی تھی،رابعہ کا دوست اُسے بہانے سے اپنے ساتھ لے گیا تھا۔تاہم اس دوست کے بارے میں معلوم نہ ہو سکا جس نے رابعہ کو نشہ آور چیزیں کھلا کر نہ صرف خود زیادتی کی بلکہ دوستوں سے بھی کروائی اور بعدازاں اسے قتل کر دیا۔ قتل ہونے والی لڑکی کے والد آصف نے درخواست دیتے ہوئے کاروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے