ہفتہ , 19 ستمبر 2020

پاکستانی نژاد وزیر خزانہ ساجد جاوید نے استعفیٰ دیدیا

پاکستانی نژاد برطانوی وزیر خزانہ ساجد جاوید نے وزیراعظم بورس جانسن سے اختلافات کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ، ان کی جگہ بھارتی نژاد رشی سوناک کو وزیرخزانہ بنادیا گیا ہے۔ برطانوی ٹی وی کے مطابق بریگزٹ کے بعد کابینہ میں رد و بدل کے دوران وزیراعظم بورس جانسن نے مطالبہ کیا تھا کہ ساجد جاوید اپنی ٹیم کو فارغ کریں۔ ساجد جاوید نے وزیراعظم کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے خود ہی استعفیٰ دے دیا اورکہا کہ کوئی بھی خود دار وزیرایسا کام نہیں کرے گا۔ ساجد جاوید کا استعفیٰ ایک ایسے وقت میں
سامنے آیا ہے جب انہوں نے اگلے 4 ہفتے کے دوران بجٹ پیش کرنا تھا، وزیر داخلہ کے عہدے پر رہنے والے ساجد جاوید کو بورس جانسن نے گزشتہ برس جولائی میں وزیر خزانہ بنایا تھا، ایسا کہا جارہا ہے کہ ساجد جاوید نے استعفیٰ وزیراعظم بورس جانسن کے سینئر مشیر ڈومنک کمنز سے اختلافات کے باعث دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے