جمعرات , 2 جولائی 2020

شہباز تتلہ مبینہ قتل کیس نے نیا رخ اختیار کر لیا ۔۔ شہباز تتلہ کو کیوں قتل کیا گیا؟ تہلکہ خیز وجوہات سامنے آگئیں

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق شہباز تتلہ کو غیرت کے نام پر نہیں بلکہ 30 کروڑ روپے مالیت کی منشیات کے تنازع پر قتل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔شہباز تتلہ اور ایس ایس پی مفخر عدیل ، نارووال سے ن لیگی ایم پی اے اور دیگر دو افراد انٹرنیشنل ڈیلرز سے آئس نشہ منگوا کر فروخت کرتے تھے۔دوسری جانب ایس ایس پی مفخر عدیل کی زیرحراست تیسری اہلیہ علیزے نے پولیس تفتیش میں شہباز تتلہ قتل سے اظہار لاتعلقی کردیا۔ ذرائع کے مطابق علیزے نے دوران تفتیش بتایا کہ مفخر عدیل کا شہباز تتلہ سے تنازع ضرور تھا لیکن اسکا اس سے کوئی تعلق نہیں اور جس دن یہ واقعہ ہوا اس دن وہ وہاں موجود نہیں تھیجبکہ علیزے کے موبائل فون سے ملنے والے مواد نے شہباز تتلہ کے غیرت کے نام پر قتل کی نفی کردی۔ ذرائع کے مطابق مفخر عدیل اور شہباز تتلہ کے درمیان آئس نشہ کے کاروبار ے 30 کروڑ کی رقم کا تنازعہ چل رہا تھا جس میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شدت بھی آئی ۔ذرائع کے مطابق ناروال سے ن لیگ کی ایک بااثر شخصیت معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر زور دیتی رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے