جمعرات , 2 جولائی 2020

پاکستان میں دھڑا دھڑ غیر ملکی خواتین سے شادیاں

سوشل میڈیا پر ہونے والی شادی کا خوفناک انجام ہو گیا۔ پولیس نے پاکستانی نوجوان سے شادی کرنے والی غیر ملکی خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔ خانیوال کے رہائشی سے شادی کرنے والی مرسیا نے شوہر سے اختلافات پر گھر کو جلا دیا ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ کچھ عرصہ سے کئی غیر ملکی خواتین پاکستانی نوجوانوں کی محبت میں مبتلا ہو کر یہاں آئیں اور شادی رچا لی۔ غیر ملکی خواتین سے شادی کرنے والے نوجوان بظاہر بہت خوش نظر آتے ہیں
جب کہ غیر ملکی خواتین بھی کہتی ہیں کہ انہیں پاکستان آ کر بہت اچھا لگا۔وہ یا تو یہیں پر رہائش اختیار کریں گی یا پھر اپنے شوہر کو ساتھ لے کر واپس اپنے ملک چلی جائیں گی۔حال ہی میں کئی خواتین پاکستان آئیں اور یہاں کے چھوٹے چھوٹے شہروں سے تعلق رکھنے والے دیہاتی نوجوانوں سے شادیاں رچایاں جس نے لوگوں کو بھی حیران کر دیا۔ ان تمام جوڑوں کی دوستی سوشل میڈیا پر ہوتی تھی جو جلد ہی پیار میں بدل جاتی اور پھر وہ شادی کرنے کا فیصلہ کرتے۔لیکن ان شادیوں کا خوفناک انجام ہو سکتا ہے یہ تو کسی نے سوچا بھی نہ ہو گا۔ایسا ہی ایک واقعہ خانیوال میں پیش آیا۔جہاں پاکستان میں شادی کرنے والی غیر ملکی خاتون نے پورا گھر جلا ڈالا بتایا گیا ہے کہ مرسیا نامی خاتون نے دو سال قبل خانیوال کے رہائشی نوجوان سے شادی کی تھی۔ کیلفورنیا سے تعلق رکھنے والی مرسیا کچھ عرصہ پاکستان رہنے کے بعد واپس اپنے وطن چلی گئی۔دو سال بعد وہ دوبارہ خانیوال آئی تو شوہر سے تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد مرسیا نے پورے گھر کو آگ لگا دی۔بتایا گیا کے خاتون کے اپنے شوہر سے اختلافات زیادہ ہو گئے تھے جس پر اس نے مشتعل ہو کر پورے گھر کے سامان کو آگ لگا دی۔پولیس نے گھر کو آگ لگانے والی خاتون مرسیا کو حراست میں لے لیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان آ کر شادی کرنے والی غیر ملکی خواتین میں زیادہ تر کا تعلق امریکا سے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے