جمعہ , 27 نومبر 2020

اداکارہ علیزے شاہ اور نعمان سمیع میں کورونا وائرس کی تصدیق

مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر کے بعد اداکارہ علیزے شاہ اور نعمان سمیع میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق معروف مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر شوہر اور اہلخانہ سمیت کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئی ہیں۔ندا یاسر کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد قرنطینہ اختیار کر گئی ہیں۔افسوسناک خبر یہ ہے کہ صرف ندایاسر ہی اس وبا کا شکار نہیں ہوئی بلکہ پوری ٹیم کو اس وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔اس کے علاوہ ندا کے شوہر یاسر کے ساتھ ڈرامہ میں کام کرنے والے اداکاروں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔مذکورہ اداکاروں نے ندا یاسر کے مارننگ شو میں کچھ دن قبل شرکت کی تھی۔خیال کیا جا رہا ہے کہ انہیں دنوں میں اداکاروں میں یہ وائرس منتقل ہوا۔ندا یاسر نے لاک ڈااؤن کے دوران بھی اپنا پروگرام جاری رکھا تھا۔ انہیں پروگرام میں ایک سے زیادہ مہمانوں کو بلانے پر بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اداکار علیزے شاہ اور نعمان سمیع نے بھی چند روز قبل ندا یاسر کے شو میں شرکت کی تھی۔دونوں اداکار پروڈیوسر یاسر کے ڈرامہ ’میرا دل میرا دشمن ‘ میں اداکاری کر رہے ہیں جو ان دنوں نجی ٹی وی چینل پر آن آئیر ہے۔علاوہ ازیں اداکار نوید رضا کے میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص کے بارے میں بتایا جا رہا ہے۔تاحال اداکاروں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

جواب دیں