جمعرات , 2 جولائی 2020

توشہ خانہ کیس: نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری

احتساب عدالت نے قومی احتساب بیورو(نیب) کی استدعا پر توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نوازشریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔قومی احتساب بیورو کی جانب سے یوسف رضا گیلانی اور عبدالغنی مجید کو گرفتار کرنے کی استدعا بھی کی گئی تھی۔ نیب نے اپنی درخواست میں استدعا کی کہ نواز شریف اور آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔سابق صدرآصف علی زرداری کے وکیلنے حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست دائر کی۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر نے نیب کی جانب سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری کو عدالتی سمن کی تعمیل کروا چکے ہیں۔ سمن کی تعمیل کے باوجود ملزم عدالت سے غیر حاضر ہے۔آصف علی زرداری کی جانب سے دائر درخواست میں علالت کی بنیاد پر حاضری سے استثنا کی استدعا کی گئی تھی جس کو عدالت نے منظور کر لیا اور آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا۔نوازشریف کے متعلق عدالت کا کہنا تھا کہ نوٹس وصول ہونے کے باوجود نوازشریف پیش نہیں ہوئے۔ احتساب عدالت نے کیس کی سماعت11جون تک ملتوی کردی۔نوازشریف پر الزام ہے کہ انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کے سابقہ دور حکومت میں توشہ خانے سے گاڑی حاصل کی اور اسکی ادائیگی انورمجید نے جعلی بینک اکاؤنٹ سے کی۔ نواز شریف 2008 میں کسی بھی عہدے پر نہیں تھے اور انہوں نے توشہ خانے سے گاڑی حاصل کرنے کیلئے کوئی درخواست بھی نہیں دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے