بدھ , 12 اگست 2020

وزیراعلیٰ سندھ کا قیدیوں کو 90 روز کی رعایت دینے کا فیصلہ

عیدالاضحیٰ اور 14 اگست کے موقع پر  وزیراعلیٰ سندھ نے قیدیوں کو 90 روز کی رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سید مراد علی شاہ نے قیدیوں کو 90 روز کی رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق  سزا میں رعایت عیدالاضحیٰ اور 14 اگست کی وجہ سے دی گئی ہے، امید ہے قیدی نئی اور بہترین زندگی شروع کریں گے۔

ترجمان کے مطابق  وزیراعلیٰ سندھ نے قیدیوں اور ان کے اہلخانہ کو عید کی مبارکباد بھی دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے