بدھ , 12 اگست 2020

نئی نویلی اداکار جوڑیوں کی پہلی عید الاضحیٰ

حال ہی میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے متعدد اداکار اور اداکاراؤں نے آپس میں شادیاں کیں اور اب نئی نویلی اداکار جوڑیوں نے شادی کے بعد پہلی عید الاضحیٰ ساتھ منائی۔  

اداکار جوڑیوں نے اپنی پہلی عید الاضحیٰ کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں جن سے مداح خوب محظوظ ہورہے ہیں۔

تو چلیں دیکھتے ہیں آپ کی پسندیدہ اداکار جوڑی نے اپنی پہلی عید الاضحیٰ کیسے منائی۔

فلک شبیر اور سارہ

حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ سارہ خان گلوکار فلک شبیر کے ساتھ اپنی پہلی عید الاضحیٰ  منا رہی ہیں۔

اداکارہ آغا علی اور حنا الطاف

رواں سال مئی میں اچانک شادی کرنے والی اداکارہ حنا الطاف آغا علی کے ساتھ اپنی پہلی عیدالاضحیٰ منا رہی ہیں۔

اداکارہ اقراء عزیز اور  یاسر حسین

مقبول ترین اداکار جوڑی اقراء عزیز اور یاسر حسین نے شادی کے بعد پہلی عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنا فوٹو شوٹ کرایا اور مداحوں کی خوب داد سمیٹی۔

اداکارہ نمرہ خان

اداکارہ نمرہ خان نے شادی کے بعد اپنی پہلی عید الاضحی لندن میں اپنے شوہر کے ساتھ منائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے