بدھ , 20 جنوری 2021

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہای کی منظوری دے دی گی

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی والدہ کی نماز جنازہ کا معاملہ ، شہباز شریف اور حممزہ سہباز کو کل پانچ روز کے لیے رہا کیا جاۓ گا۔

تفصیلات کے مطابق شہبازشریف اور حمزہ شہبازشریف کی پے رول پر رہائی کے معاملہ پر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کا بینہ کی سفارشات پر بھیجوائی گئی سمری کی منظوری دیدی ہے جس کے مطابق وزیراعلی نے شہبازشریف اور حمزہ شہبازکو 5 روز کےلئے پیرول پر رہائی کی منظوری دی گئی ہے ،وزیراعلی آفس کے مطابق شہبازشریف اور حمزہ شہبازشریف کی پے رول پر رہائی 27 نومبر دوپہر 2 بجے ہوگی،پنجاب کابینہ نے تھروسرکولیشن 5 روز کےلئے پے رول پر رہائی کی منظوری دی تھی جبکہ کابینہ ممبران سے منظوری لینے کے بعد محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کیبنٹ ونگ نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو سمری بھیجوائی تھی۔