بدھ , 20 جنوری 2021

بالی وڈ اداکار ارجن رامپال کی بہن کو منشیات کے استعمال پرنارکوٹکس کنٹرول طلب

بالی وڈ اداکار ارجن رامپال کی بہن کو منشیات کے استعمال پرنارکوٹکس کنٹرول طلب

بالی وڈ اداکار ارجن رامپال پر مبینہ طور پر منشیات  کے استعمال کے کیس میں گرفت مضبوط ہونے کے بعد  ان کی بہن کومل رامپال کو بھی  نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے طلب کرلیا۔

بھارتی نیوز ایجنسی کے مطابق  منشیات کیس میں جاری تحقیقات کے سلسلے میں کومل رامپال کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل ارجن رامپال کی گرل فرینڈ گیبریلا ڈیمٹریڈس سے بھی پوچھ گچھ کی گئی تھیواضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر کے ماہ میں منشیات کیس میں بھارتی اداکار ارجن رامپال کے گھر چھاپا  مارا گیا تھا جہاں چھاپے کے دوران اداکار کے گھر سے الیکٹرانک گیجٹس اور ممنوعہ ادویات ضبط کی گئی تھیں۔

دوران تفتیش اداکار سے ممنوعہ ادویات سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی جس پر ارجن رامپال نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کو بتایا کہ ممنوعہ گولیوں میں سے ایک دوا ڈاکٹر کی جانب سے ان کے کتے کے لیے تجویز کردہ ہے جب کہ دوسری دوا ان کی بہن انزائٹی کے لیے بطور ایس او ایس استعمال کرتی ہیں جو کہ نئی دہلی میں مقیم نفسیاتی ڈاکٹر کی تجویز کردہ ہے۔

خیال رہے کہ سال نو کے آغاز پر اداکار ارجن رامپال بھی اپنے مداحوں سے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کسی غلط اور غیر قانونی کام میں ملوث نہ ہونے کا اظہار کرچکے ہیں۔