بدھ , 20 جنوری 2021

‘حورم سلطان کے ہاں بیٹی کی پیدائش’

نجی ٹی وی پر اردو زبان میں ڈب کرکے نشر کیے جانے والے ترکش ڈرامے ‘میرا سلطان’ میں حورم سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔

‘میرا سلطان’ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ مریم اوزیرلی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

ترک اداکارہ نے بیٹی کی ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ‘آپ کے والد اور میں آپ کا اس دنیا میں استقبال کرتے ہیں’۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ہم آپ کی آمد سے بہت خوش ہیں اور آپ کی ہمیشہ حفاظت کریں گے۔

خیال رہے کہ نجی ٹی وی پر نشر کیے جانے والے ترکی کے تاریخی ڈرامے ‘میرا سلطان’ کے اردو ترجمے نے پاکستان میں بھی مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے تھے۔