بدھ , 20 جنوری 2021

‘کورونا ویکسین کی پاکستان میں دستیابی جلد ہی یقینی بناے جاے گی’

اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر  کے مطابق حکومت نے کورونا ویکسین کی 11 لاکھ ڈوز کا آرڈر دیا ہے۔

ایک نجی ٹی وی کے انٹرویو میں اسد عمر نے کہا کہ ہمارا پہلا ہدف طبی عملہ ہے، ایک سے زائد سورس سے ویکسین لینے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نےکہا کہ ویکسین کی تعداد جلدی بڑھے گی، کوشش ہے کہ ویکسین مارچ سے بھی پہلے آئے اور لوگوں کو لگنا شروع ہو جائے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ نہ سمجھا جائے کہ کورونا کا معاملہ ختم ہوگیا ہے، احتیاط کی جائے۔