اتوار , 28 فروری 2021

سینیٹ انتخابات کب ہوںگے شیڈول جاری کر دیا گیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ، سینیٹ الیکشن کے لیے پولنگ 3 مارچ کو ہو گی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئےشیڈول کے مطابق امیدوارنامزدگی 12 اور 13 فروری کوریٹرننگ افسران کے دفاتر میں جمع کروا سکتے ہیں، نامزد امیدواروں کی فہرست 14 فروری کو آویزاں کی جائے گی، جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 15 تا 16 فروری ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں ہو گی،کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے کے فیصلوں کیخلاف ٹربیونل میں اپیل کرنے کی حتمی تاریخ 18 فروری 2021 مقرر کی گئی ہے، اپیلوں کو نمٹانے کی آخری تاریخ 20 فروری ہے۔

شیڈول کے مطابق امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 21 فروری کو آویزاں کی جائے گی، کاغذات نامزگی واپس لینے کی تاریخ 22 فروری مقرر کی گئی ہے، امیدواروں کی حتمی فہرستیں 23 فروری کو آویزاں کی جائیں گی، سینیٹ الیکشن کے لئے سینیٹ الیکشن کے لئے پولنگ3 مارچ کو ہوگی۔

واضح رہےکہ سال 2018 میں بھی سینیٹ انتخابات تین مارچ کو ہوئے تھے, وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ الیکشن مقررہ وقت سے پہلے کروانے کا اعلان کیا تھا جسے اپوزیشن جماعتوں نے مسترد کر دیا تھا۔