اتوار , 28 فروری 2021

پاکستانی نامور گلوکار ابرارالحق کی کار کوحادثہ

پاکستان کے معروف گلوکار  اور چیئرمین انجمن ہلال احمر پاکستان ابرار  الحق کی گاڑی کو گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈگگھڑ  منڈی کے قریب حادثہ پیش آ گیا۔

گوجرانوالہ کے ریسکیو 1122کے مطابق ابرار الحق گاڑی میں اپنی فیملی کے ہمراہ سوار تھے کہ گاڑی ڈیوائیڈر لائن سے ٹکرا گئی، حادثے میں ابرار الحق محفوظ رہے جبکہ ان کے بھتیجے معمولی زخمی ہوئے۔

حادثہ پیش آتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے ابرار الحق کے بھتیجے کو اسپتال پہنچایا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔