اتوار , 28 فروری 2021

شاہین شاہ آفریدی لاہور قلندر کے نائب کپتان مقرر

کراچی: پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز نے شاہین آفریدی کو نائب کپتان مقرر کردیا۔

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی کپتانی سہیل اختر کررہے ہیں جب کہ شاہین شاہ آفریدی ان کے نائب ہوں گے۔

لاہور قلندرز کے ثمین رانا کا کہنا ہےکہ قلندرز نے ہمیشہ نوجوان کرکٹرز کو ڈویلپ کیا ہے، شاہین شاہ آفریدی کو نائب کپتان بنانے کا فیصلہ قلندرز کے پلیئر ڈولپمنٹ سوچ کا عکاس ہے۔

واضح رہےکہ ‏پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے لیے کووڈ 19 کی صورتحال میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوششوں سے این سی او سی نے 20 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیمز میں آنے کی اجازت دی ہے۔