اتوار , 28 فروری 2021

پاکستانی پارٹی گرل کے انڈیا میں چرچے، دپیکا پڈوکون بھی کاپی کیے بغیر نہ رہ سکیں،

پاکستانی پارٹی گرل کے انڈیا میں چرچے، دپیکا پڈوکون بھی کاپی کیے بغیر نہ رہ سکیں

چند روز قبل پاکستان سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا کرئیٹر دنانیر مبین نے 5 سیکنڈ کی ایک ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان سمیت بھارت میں بھی مشہور ہو گئی۔

ویڈیو کی پاکستان کی تو کاپی کی گئی لیکن بھارت میں بھی پولیس اور اداکاروں کی جانب سے ‘پارٹی گرل’ کی پیروڈی کو استعمال کیا گیا۔

اداکار شاہد کپور اور رندیپ ہودا کے بعد اداکارہ دپیکا پڈوکون نے بھی اب سوشل میڈیا پر اپنی ایک پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے پاری ‘ہو رہی ہے’ کی کاپی کی۔

دپیکا پڈوکون کی جانب سے انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ایک تصویر پر لکھا گیا کہ ‘یہ ہم ہیں’، دوسری پر لکھا کہ ‘یہ ہمارا گھوڑا ہے’ اور تیسری تصویر کے کیپشن پر اداکارہ نے لکھا کہ ‘اور یہ ہماری پاری ہو رہی ہے’۔