بدھ , 21 اپریل 2021

آج پیروں تلےزمین کھسکی توشوآف ہینڈ یاد آگیا،حمزہ رہا ہو گا تو ہم ایک اور ایک گیارہ ہو جائیں گے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز  نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور اپنے چچا زاد بھائی حمزہ شہباز کی ضمانت منظور کیے جانے کا خیر مقدم کیا ہے۔

اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ حمزہ رہا ہو گا تو ہم ایک اور ایک گیارہ ہو جائیں گے۔

مریم نے کہا کہ سینیٹ الیکشن پر ن لیگ کا اصولی مؤقف ہے ،  پی ٹی آئی کے اراکین اور ایم این اے بھاگ رہے ہیں، بغاوت ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن سے متعلق قانون میں ترمیم جعلی حکومت نہیں پارلیمنٹ کرسکتی ہے،  آج پیروں تلےزمین کھسک رہی ہے تو شو آف ہینڈ یاد آگیا، کسے بے وقوف بنارہےہیں۔

خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔

AnimeHeaven dragon ball z anime heaven: Watch Bleach (Dub) Episode 213 (https://animeheaven.pro/m/6PEM/ep-213)

AnimeFreak animefreak site: Watch SK8 the Infinity (Dub) Episode 4