پیر , 10 مئی 2021

انصاف مانگ رہے ہیں اگرانصاف ناملا تو اپنا فیصلہ کرنے پرمجبورہوں گے،راجا ریاض

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راجا ریاض نے ایک بار پھر جہانگیر ترین کے خلاف شوگر اسکینڈل کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

راجا ریاض جہانگیر ترین کے ہمراہ احتساب عدالت آئے اور اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے انصاف کی اپیل کرتے ہیں، 40 ارکان اسمبلی عمران خان سے انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب بات کو آگے نا بڑھائیں، اگر ہمیں انصاف نا ملا تو اگلا لائحہ عمل دیں گے۔

راجا ریاض کا کہنا تھا کہ ابھی ہم پی ٹی آئی کی چھتری تلے عمران خان سے انصاف مانگ رہے ہیں۔

راجا ریاض کا کہنا تھا کہ آخری بار انصاف مانگ رہے ہیں، اگر انصاف نا ملا تو اپنا فیصلہ کرنے پر مجبور ہوں گے۔

AnimeHeaven dragon ball z anime heaven: Watch Bleach (Dub) Episode 213 (https://animeheaven.pro/m/6PEM/ep-213)

AnimeFreak animefreak site: Watch SK8 the Infinity (Dub) Episode 4