بدھ , 12 اگست 2020
بریکنگ نیوز

امیتابھ بچن نے کورونا کو شکست دے دی، صحت یابی کے بعد گھر منتقل

بالی وڈ کے 77 سالہ میگا اسٹار امیتابھ بچن نے کورونا وائرس کو شکست دے دی۔ امیتابھ بچن 11 جولائی کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سے ہی ممبئی کے نانا وتی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ میگا اسٹار کا 23 روز بعد دوبارہ کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے …

مزید پڑھیں »

رواں مالی سال کے پہلے ماہ مہنگائی میں ہوشربا اضافہ

رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں مہنگائی میں ہوشربا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق جون کے مقابلے میں جولائی میں مہنگائی میں 2.50 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد  جولائی میں مہنگائی کی شرح 9.3 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ادارہ شماریات نے بتایا کہ جولائی میں ماہانہ …

مزید پڑھیں »

نیب نے شریف گروپ کے چیف فنانشل آفیسر کو گرفتار کر لیا

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے شریف گروپ کے چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او) محمد عثمان کو گرفتار کر لیا۔  نیب  نے محمد عثمان کو شریف خاندان کے خلاف مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا  جس کے بعد بھائی نے ان کی بازیابی کے لیے تھانا سمن آباد …

مزید پڑھیں »

وزیر خارجہ کا پرویز خٹک اور معید یوسف کے ہمراہ ایل او سی کا دورہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر دفاع پرویز خٹک اور معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف کے ہمراہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر  حکومتی عہدیداران میڈیا نمائندوں اور عسکری حکام کے ساتھ آج ایل او سی کے …

مزید پڑھیں »

حمزہ عباسی اور نیمل خاور کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی جوڑی حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ حمزہ علی عباسی نے اپنے گھر آئے ننھے مہمان کی خوشخبری مداحوں کو اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے سنائی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر  …

مزید پڑھیں »

احتیاطی تدابیر کے ساتھ حج کی آخری رسومات بھی ادا

کسی بھی شخص میں کورونا وائرش کی تشخیص کے بغیر حج کی ادائیگی مکمل کر لی گئی۔ منیٰ میں جمرات پل پر حجاج کرام کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ حج کی آخری رسومات  ادا کی گئیں جس کے بعد حجاج کرام خانہ کعبہ میں ’طواف زیارہ‘ یعنی الوداعی طواف کر …

مزید پڑھیں »

عید الاضحیٰ کے تیسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی پیروی جاری

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کے تیسرے روز بھی مسلمان سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کر رہے ہیں۔ کراچی سے لیکر خیبر تک ہر جگہ فرزندان توحید حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی سنت کو تازہ کرتے ہوئے اللہ کی …

مزید پڑھیں »

جو جانوروں کا خیال نہیں رکھ سکتے وہ انسانوں کا کیا خیال رکھیں گے: جسٹس اطہر من اللہ

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس  اطہرمن اللہ نے چڑیا گھر میں شیر اور شیرنی سمیت دیگر جانورون کی ہلاکت سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ جو جانوروں کا خیال نہیں رکھ سکتے وہ انسانوں کا کیا خیال رکھیں گے؟ اسلام …

مزید پڑھیں »

لاہور میں کانسٹیبل نے حوالات میں بند ملزم کو گولی مار کر زخمی کردیا

لاہور کے چوہنگ پولیس اسٹیشن میں کانسٹیبل نے حوالات میں بند ملزم کو گولی مار کر زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق کانسٹیبل نے ملزم ذیشان کو بار بار سگریٹ مانگنے پر گولی مار کر زخمی کیا۔ پولیس نے بتایا کہ ذیشان کو بجلی چوری کیس میں گرفتار کرکے حوالات میں …

مزید پڑھیں »

کشمیریوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے آئی ایس پی آر کا نیا ترانہ جاری

دنیا بھر میں مسلمان عیدکی خوشیاں منارہے ہیں مگر کشمیری آج بھی بھارت کے لاک ڈاؤن میں قید ہیں۔ کشمیریوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کےلیے آئی ایس پی آر نے نیا ترانہ جاری کیا ہے۔

مزید پڑھیں »